Ghazal - Tujh Say Aab Aur Mohabbat Nahi Ki Jasakti
May 13, 2007 on 12:04 am | In Udas Honay Kay Din Nahi |تجھ سے اب اور محّبت نہیں کی جاسکتی
خُود کو اِتنی بھی اذیت نہیں دی جاسکتی
جانتے ہیں کہ یقین ٹُوٹ رہا ہے دل پر
پھر بھی اب ترک یہ وحشیت نہیں کی جاسکتی
حبس کا شہر ہے اور اِس میں کسی بھی صُورت
سانس لینے کی سُہولت نہیں دی جاسکتی
روشنی کیلئے دروازہ کُھلا رکھنا ہے
شب سے اب کوئی اجازت نہیں لی جاسکتی
عشق نے ہجر کا آزار تودے رکھا ہے
اِس سے بڑھ کو تورعایت نہیں دی جاسکتی
No Comments yet »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^