Ghazal - Dil Tha Keh Khush Khayaal Tujhay Daikh Kar Howa
May 13, 2007 on 12:03 am | In Udas Honay Kay Din Nahi |دل تھا کہ خُوش خیال تجھے دیکھ کرہُوا
یہ شہر بے مثال تجھے دیکھ کر ہُوا
اپنے خلاف شہر کے اندھے ہجوم میں
دل کو بہت ملال تجھے دیکھ کر ہُوا
طُولِ شبِ فراق تری خیر ہوکہ دل
آمادئہ وصال تجھے دیکھ کر ہُوا
یہ ہم ہی جانتے ہیں جُدائی کے موڑ پر
اِس دل کا جو بھی حال تجھے دیکھ کر ہُوا
آئی نہ تھی کبھی مِرے لفظوں میں روشی
اور مُجھ سے یہ کمال تجھے دیکھ کر ہُوا
بچھڑے تو جیسے ذہن معطّل سا ہوگیا
شہرِ سخن بحال تجھے دیکھ کر ہُوا
پھر لوگ آگئے مِرا ماضی کُر یدنے
پھر مُجھ سے اَک سوال تجھے دیکھ کر ہُوا
No Comments yet »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^