Ghazal - Har Janib Veerani Bhi Hoo Sakti Hai
May 13, 2007 on 12:02 am | In Udas Honay Kay Din Nahi |ہر جانب ویرانی بھی ہوسکتی ہے
صبح کی رنگت دھائی بھی ہوسکتی ہے
جب کشتی ڈالی تھی کس نے سوچا تھا
دریا میں طُغیانی بھی ہوسکتی ہے
نئے سفر کے نئے عذاب اور نئے گُلاب
صُورت حال پرانی بھی ہوسکتی ہے
ہر پَل جو دِل کو دَہلائے رکھتی ہے
کُچھ بھی نہیں حیرانی بھی ہوسکتی ہے
سفر ارادہ کر تو لیا پر رستوں میں
رات کوئی طوفانی بھی ہوسکتی ہے
اُس کو میرے نام سے نسبت ہے لیکن
بات یہ آنی جانی بھی ہو سکتی ہے
No Comments yet »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^